ایشیئن گیمز ہاکی: پاکستان نے بنگلادیش کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیدی.

 

 

 

چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے دوسرے پول میچ میں فتح حاصل کرلی۔

 

پاکستان نے بنگلہ دیش کو دو کے مقابلہ میں پانچ گول سے شکست دیدی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان کے خلاف کھیل کے 19ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ گول سکور کرکے برتری حاصل کی گئی

جوکہ پاکستان کی جانب سے کھیل کے 30ویں منٹ میں افراز نے فیلڈ گول کے ذریعہ سکور کرکے اس برتری کا خاتمہ کیا۔

کھیل کے 40ویں منٹ میں پاکستان کے نوجوان رائیٹ سٹرائیکر شاہزیب خان نے فیلڈ گول سکور کرکے پاکستان کی برتری کو مستحکم بنایا۔ کھیل کے 43ویں منٹ میں پاکستان کے لیفٹ سٹرائیکر محمد عماد نے پاکستان کی جانب سے تیسرا گول سکور کیا۔

بنگلہ دیش نے کھیل کے 46ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کرکے خسارے کو کم کیا۔ ڈریگ فلکر سفیان خان نے کھیل کے 48ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے نتیجہ میں تیزرفتار ڈریگ فلک کے ذریعہ گول سکور کرکے پاکستان کی جانب سے چوتھا گول سکور کیا۔

کھیل کے 57ویں منٹ میں پاکستان کے ہونہار ڈریگ فلک سپیشلسٹ ارباز احمد نے پینلٹی کارنر کے ذریعہ تیز رفتار ڈریگ فلک لگا کر پاکستان کی جانب سے پانچواں گول سکور کیا۔

 

پاکستان ہاکی ٹیم 28 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف اپنا تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 06:00 بجے صبح کھیلے گی۔ ایشین گیمز ہاکی مقابلوں میں بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت انڈیا، جاپان، بنگلہ دیش، سنگا پور اور ازبکستان کی ٹیمں پول اے میں شامل ہیں جبکہ کوریا ، ملائشیا، چائینہ، عمان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیمیں پول بی میں شامل ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم اپنے پول میں دو میچوں میں مجموعی طور پر 16 گول سکور کرچکی ہے۔

 

 

error: Content is protected !!