پی ایس ایل نے پوری دنیا کو حیران کردیا، محمد رضوان

پاکستان سپر لیگ 8 کی فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل نے پوری دنیا میں دھوم مچاکر سب کو حیران کردیا ہے۔پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ سب یہ کہتے تھے پی ایس ایل کامیاب نہیں ہوگا لیکن اب ہمیں بھی بطور کھلاڑی محسوس ہوتا ہے کہ پی ایس ایل نے دنیا میں دھوم مچادی ہے، پی ایس ایل نے پوری دنیا کو حیران کردیا ہے۔قومی کرکٹر نے کہا کہ پہلے کہا جاتا تھا کہ آئی پی ایل ہے لیکن اب دنیا کے جتنے بھی کھلاڑی جو پی ایس ایل سے کھیل کر جاتے ہیں ان سے پوچھا جائے تو ان کا یہی کہنا ہے کہ اس وقت سب سے مشکل لیگ پاکستان کی لیگ ہے کیوں کہ اس لیگ میں ریزرو پلیئر بھی انٹرنیشنلی بینچ پر بیٹھا ہوتا ہے۔

error: Content is protected !!