اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) چیئرمین سلیکشن کمیٹی پاکستان ساکر فٹسال فیڈریشن شاہد فاروق ملک نے ایشین فٹسال چمپئن شپ 2018 کے لئے قومی فٹسال ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی فٹسال ٹیم کا اسکواڈ 14 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت مبشر رفیق سنجرانی کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان کیلئے عزیر خان نامزد ہوئے ہیں ۔ دیگر 12 کھلاڑیوں میں عمیر آصف حیدری، احمد علی، عمران خان، محمد فصیح، عالمگیر غازی، جبران خان، حمزہ نصرت، معیذ سجاد، انیب طاہر، حسان ظفر، اماد خان، ارتضیٰ حسیب شامل ہیں۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کوچ طارق یونس، چیئرمین اسلام آباد فٹسال ایسوسی ایشن شیخ وحید، صدر اسلام آباد فٹسال ایسوسی ایشن عرفان خان، سیکرٹری جنرل خیبرپختونخوا فٹسال ایسوسی ایشن و میڈیا کوارڈنیٹر معین الدین، جنرل سیکرٹری آزادکشمیر فٹسال ایسوسی ایشن اظہارالحق مسعودی، اسسٹنٹ کوچز قومی ٹیم حارث بن ھارون اور عقیل گل بھی موجود تھے۔شاہد فاروق ملک کا کہنا تھا کہ ایشین فٹسال چمپئن شپ کیلئے ملک بھر سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو ایشین چمپئن شپ میں بھر انداز میں قوم کی نمایندگی کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کی تکمیل کیلئے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر و گلگت کے کھلاڑیوں کو کیمپ میں موقع دیا گیا اور بالآخر باصلاحیت نوجوانوں کی ٹیم قیام عمل میں لائی گئی۔ انشاء اللہ کھلاڑی جیت کے جذبے سے میدان میں اتریں گے اور پاکستان کا نام روشن کرینگے۔