پاکستانی خاتون کرکٹر ثنا میر کو ایسا اعزاز مل گیا کہ قوم کا سر فخر سے بلند،ویڈیو دیکھیں

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کی ورلڈ ٹی20 میں کرائی گئی گیند کو ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ قرار دے دیا گیا۔آئی سی سی نے سابق کپتان ثنا میر کو ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ کی کپتان کو کرائی گئی گیند کو ٹورنامنٹ کا بہترین لمحہ قرار دیا۔

ثنا میر نے ویمن ورلڈ ٹی20 ورلڈکپ میں آئرلینڈ کی کپتان کو شاندار لیگ بریک گیند پر باؤلڈ کیا تھا۔کرکٹ فینز کے ووٹ کے بعد آئی سی سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ثنا میر کو ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ کا فاتح قرار دیا۔ویمنز ورلڈ ٹی20 میں بہترین گیند کرانے کے اعزاز کے بعد ثنا میر نے ٹوئٹر پیغام میں اپنے فینز، فیملی، دوستوں اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

error: Content is protected !!