روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 16 دسمبر, 2018

عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ،،،دنیائے ہاکی کو نیا بادشاہ مل گیا

بھونیشور(سپورٹس لنک رپورٹ) ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں بیلجیئم نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔بھارت کے شہر بھونیشور میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم اور نیدرلینڈز کی ٹیموں نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔ فائنل کے چاروں کوارٹرز میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں جس کے بعد میچ کا ...

مزید پڑھیں »

پرتھ ٹیسٹ،آسڑیلیا کو بھارت پر 175رنز کی برتری حاصل ہو گئی،،ویڈیو رپورٹ دیکھیں

پرتھ(سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنالیے جس کے بعد اسے مہمان بھارت پر 175 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔پرتھ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت کی پوری ٹیم 283 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد کینگروز کو 43 رنز کی سبقت ...

مزید پڑھیں »

عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ،بیلجیئم اور ہالینڈ کے درمیان فائنل کچھ دبر بعد شروع ہوگا

بھونیشور(سپورٹس لنک رپورٹ)ہاکی ورلڈ کپ 2018 کا فائنل آج بیلجیئم اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔بھارت کے شہر بھونیشور میں ہاکی ورلڈ کپ کا فائنل میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا جس میں بیلجیئم اور ہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔آج کھیلے جانے والے فائنل ٹاکرے میں اگر ہالینڈ نے کامیابی حاصل کی تو ...

مزید پڑھیں »

پریمیر سپر لیگ II،جاز،ڈیسکون اور آئی سی آئی پاکستان کی رائونڈ میچز میں کامیابی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)کارپوریٹ سیکٹرکی ٹیموںکے درمیان جاری پریمئر سپر لیگ سیزنIIکے رائونڈ میچز میں جاز ،ڈیسکون اورآئی سی آئی پاکستان نے کامیابی حاصل کرلی۔ٹائون شپ وائٹس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں ڈیسکون نے ایگزونوبل کو 7وکٹوں سے شکست دی۔ایگزونوبل نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔فیصل سعید 44 جبکہ سلمان ڈار ...

مزید پڑھیں »

وزیر اطلاعات کرکٹ اور یاسر شاہ کے نام پر بھی سیاست کرنے لگے

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کی ملاقات کروانے پر شیری رحمان کو طعنہ مارتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ نے کبھی سینیٹر شیری رحمان کا نام بھی نہیں سنا اور میں نے شیری رحمان کی یاسر شاہ سے ملاقات کروا دی۔تفصیلات کے مطابق آج بنی گالہ میں ...

مزید پڑھیں »

کوہلی نے سنچری بنا کر سچن اور گواسکر کو پیچھے چھوڑ دیا

پرتھ(سپورٹس لنک رپورٹ)پرتھ ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سنچری بنا کرسچن ٹنڈولکر اور سنیل گواسکر کو پیچھے چھوڑ دیا، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 25 سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ۔پرتھ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جاری ہے ، جس میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 283 رنز ...

مزید پڑھیں »

پہلی بین الصوبائی آرچری چیمپیئن شپ 25 دسمبر سے شروع ہو گی

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اور پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے تعاون پہلی بین الصوبائی آرچری چیمپیئن شپ 25 دسمبر سے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گی، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 6 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ...

مزید پڑھیں »

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائیگا

سلہٹ(سپورٹس لنک رپورٹ) بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل پیر کو سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 20 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے ...

مزید پڑھیں »

ٹیکس میں چھوٹ،پی ایس ایل فرنچائز کل حتمی فیصلہ کرینگی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پی ایس ایل فرنچائزز کی جانب سے ٹیکس میں چھوٹ کیلئے آئندہ ہفتے عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان ہے ،ْ پیر کو حتمی فیصلہ ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ تینوں ایڈیشنز میں لاگت سے زیادہ اخراجات ہونے پر پریشان اونرز بڑی شدت سے منتظر ہیں کہ حکومت ان کی درخواست پر ہمدردانہ غور کرتے ...

مزید پڑھیں »