ڈیسکون کی جانب سے اپنے ملازمین کے درمیان مختلف مقابلوں کا انعقاد

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ )کارپوریٹ سیکٹر کے نامورادارے ڈیسکون کی جانب سے اپنے ملازمین کے درمیان مختلف مقابلوں کا انعقاد کرایاگیا ۔ڈیسکون سپورٹس کمپلیکس میںٹیبل ٹینس ، بیڈ منٹن ، ویٹ لفٹنگ اور ڈارٹ کے مقابلوں میں مرد و خواتین ملازمین نے بھرپور حصہ لیا ۔بیڈ منٹن مینز ڈبل میں فہد الطاف اور ارشد ٹھاکر نے دائود ظفر اور سید جلال کو شکست دے کر کامیابی سمیٹی ۔ بیڈ منٹن سنگل میں عثمان قریشی نے حامد رضا ،بیڈ منٹن مکس ڈبل میں عثمان احمد اور مہوش مجیب نے حامد رضا اور بشریٰ یوسف جبکہ بیڈ منٹن سنگل ویمن میں مہوش مجیب نے بشریٰ یوسف کوشکست دی ۔ ٹیبل ٹینسسنگل میں فیصل بشیر نے احمد بلال ،اسامہ نے تصور طاہر ،ٹیبل ٹینس ویمن سنگل میں سائرہ ہشام نے پلوشہ ظہور ،ٹیبل ٹینس ویمن ڈبل میں پلوشہ ظہور اور اقراء جاوید نے سائرہ حشام اور بشریٰ یوسف کو شکست دی ۔ ٹیبل ٹینس +40میںعابد علی نے باسط فاروقی کو پچھاڑ دیا ۔

ویٹ لفٹنگ میں لائٹ ویٹ کیٹگری میں ظہیر عالم جبکہ ہیوی ویٹ کیٹگری میں راشد علی ٹھاکر جبکہ +40کیٹگری میں ندیم اکرم کامیاب قرار پائے۔ڈارٹ کے مقابلے میں کاشف اجالا اورطیبہ ملک کامیاب قرار پائیں۔ ڈیسکون کی مینجمنٹ نے ملازمین کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کا بہترین انتظام کرنے پر چیف آرگنائزر فہیم بٹ کی کاوشوں کو بھرپور سراہا ۔

تعارف: newseditor