سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام تمام اضلاع میں انڈر 16کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ شروع


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب کے تمام اضلاع میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران طلبہ کے لئے انڈر 16 کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ شروع ہوگئے ہیں، 6روزہ کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑی جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں، ہر کھیل کے کیمپ میں 20 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کوچز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو کیمپس میں جدید خطوط پر تربیت دیں، نوجوانوں کو موسم سرما کی تعطیلات میں سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کیا ہے اس لئے نوجوان اس سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے کھیل کو بہتر بنائیں

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپس پنجاب کے تمام اضلاع میں شروع ہوگئے ہیں جن کی تفصیلات یوں ہے، لاہور میں باڈی بلڈنگ، ویٹ لفٹنگ، والی بال، سوئمنگ، قصور میں ہاکی، فٹ بال، شیخوپورہ میں ریسلنگ، ہاکی، ننکانہ صاحب میں باکسنگ ،ہاکی، گوجرانوالہ میں فٹ بال، سکواش، حافظ آباد میں تائیکوانڈو، کرکٹ، سیالکوٹ میں باڈی بلڈنگ، لان ٹینس، نارووال میں فٹ بال، باکسنگ، منڈی بہاء الدین میں والی بال، گجرات میں اتھلیٹکس، لان ٹینس، راولپنڈی میں اتھلیٹکس، سکواش

چکوال میں باسکٹ بال، ہاکی، اٹک میں بیس بال، جہلم میں ٹیبل ٹینس باکسنگ، سرگودھا میں ہاکی، فٹ بال، خوشاب میں ہاکی، میانوالی اتھلیٹکس، بھکر میں ہینڈ بال، فیصل آباد میں لان ٹینس، اتھلیٹکس، جھنگ میں سوئمنگ، اتھلیٹکس، چنیوٹ میں بیڈ منٹن، ہاکی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہاکی، پینٹاتھلون، ٹچ بال، خانیوال میں ہاکی، ملتان میں ہاکی، فٹ بال، لودھراں میں ہاکی، ٹیبل ٹینس، وہاڑی میں ہاکی، ڈی جی خان میں بیڈ منٹن، راجن پور میں فٹ بال، لیہ میں بیڈ منٹن، مظفر گڑھ باسکٹ بال، بہاولپور میں سوئمنگ، سکواش، بہاولنگر میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رحیم یار خان میں اتھلٹیکس، باسکٹ بال، ساہیوال میں ٹیبل ٹینس، کراٹے، پاکپتن میں ہاکی، اوکاڑہ میں فٹ بال، بیڈمنٹن کے تربیتی کیمپس شامل ہیں۔یکم جنوری سے 7مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپس بھی لگائے جائیں گے ہر کیمپ میں 200کھلاڑی حصہ لیں گے۔

تعارف: newseditor