سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام یکم جنوری سے 7 کھیلوں کے تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام یکم جنوری سے 7 مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپ لگائے جارہے ہیں ،شیڈول کے مطابق یکم جنوری سے 30جنوری تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ مختلف شہروں میں لگائے جائیں گے، ہاکی کا تربیتی کیمپ گوجرہ ہاکی سٹیڈیم، میٹ ریسلنگ کا پی ایس بی کوچنگ سنٹر لاہور، اتھلیٹکس کا پنجاب سٹیڈیم لاہور، ویٹ لفٹنگ اور پاور لفٹنگ کا گوجرانوالہ، والی بال کا سیالکوٹ اور کبڈی کا فیصل آباد میں شروع ہوگا۔
سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہر کیمپ میں 200 کھلاڑی حصہ لیں گے، کیمپ میں ماہرکوچز اور ٹرینرز کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے، کیمپ کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مزید تربیت دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، کیمپ میں تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑی مستقبل میں ریجن اور صوبائی سطح پر ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے، ان اقدامات سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور سپورٹس کو فروغ ملے گا۔


ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام موسم سرما کی تعطیلات کے دوارن انڈر 16 کھلاڑیوں کے لئے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ جاری ہیں جس میں کھلاڑیوں کی کثیر تعداد شرکت کررہی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کے کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں، کھلاڑی جوش وخروش سے کیمپ میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔

تعارف: newseditor