لاہور ( سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید اشفاق حسین شاہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مرکزی دفتر فٹبال ہاوس نشتر پارک لاہورکا چارج لینے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جوآ ئندہ پیر کو پی ایف ایف ہاوس لاہور میں سابق سیکر ٹری پی ایف ایف کرنل(ر) احمد یار لودھی سے عدالتی حکم کی روشنی میں پی ایف ایف ہاوس کا چارج لے گی۔ یہ کمیٹی پی ایف ایف کے نو منتخب نائب صدر سردار نوید حیدر۔ سیینئر ایڈوکیٹ چوہدری ذوالفقار۔سیکر ٹری اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن شرافت بخاری میاں رضوان اورعمر ضیاء پر مشتمل ہوگی۔ نو منتحب پی ایف ایف حکام کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی جانب سے پی ایف ایف ہاوس کا چارج نو منتحب پی ایف ایف حکام کرنے کے حکمنامہ جاری ہونے کے بعد کرنل(ر) احمد یار لودھی فٹبال ہاوس کا چارج نو منتحب عہدیداروں کو دینے کے لئے راضی ہوچکے ہیں اور انہوں نے ہی چارج ہینڈ اوور کرنے کے لئے نومنتحب عہدیداروں کو پیر کے روز چارج لینے کے لئے مدعو کیا ہے۔