جس ملک جاتے ہیں وہاں کے قوانین پر عمل کرنا ہوتا ہے،حارث رئوف


کوئنز ٹائون (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کہتے ہیں کہ جارح مزاجی فاسٹ بولر کے لیے نارمل ہے جس کو وہ برقرار رکھیں گے اور وہ بطور فاسٹ بولر اپنا نام بنانا چاہتے ہیں۔فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے وقت مل گیا ہے۔

حارث رؤف نے کہا کہ جس ملک جاتے ہیں وہاں کے قوانین پر عمل کرنا ہوتا ہے لیکن ابتدائی 14 روز سے متعلق کوئی منفی خیالات نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ بولنگ کوچ وقار یونس اپنے تجربے سے آگاہ کرتے ہیں۔حارث رؤف کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سے سیریز اچھی ہوگی جبکہ ہماری ٹیم کا بھی اچھا کامبی نیشن ہے۔

error: Content is protected !!