دوسرے قائد اعظم چیلنج کپ ہاکی کپ کا شاندار افتتاح

لیاقت پور:( غلام فرید)چیئرمین الہلال گروپ چوہدری خالد رفیق نے دوسرے قائداعظم چیلنج ہاکی کپ کا شاندارافتتاح کردیا،خورشید کلب اور چنی گوٹھ کلب کی فتح، خورشید ہاکی کلب اللہ باد نے افغان ہاکی کلب اوچ شریف کو 1-6 گول سے جبکہ چنی گوٹھ ہاکی کلب نےروہی ہاکی کلب احمد پور شرقیہ کو 2-3 گول سے شکست دیدیتفصیلات کے مطابق لیاقت پور ہاکی گراؤنڈ میں سٹی ہاکی کلب کے زیراہتمام دوسرا قائداعظم چیلنج ہاکی کپ کا شاندار افتتاح ہوگیا. اس ٹورنامنٹ کا افتتاح چیئرمین الہلال گروپ چوہدری خالد رفیق نے کیا. معزز مہمان خصوصی نے سٹی ہاکی کلب کے قومی کھیل کے فروغ کے لئے کی گئی کاوش کو سراہا. ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز دو میچز کھیلے گئے. پہلا میچ افغان ہاکی کلب اوچ شریف اور خورشید ہاکی کلب اللہ باد کے درمیان کھیلا گیا، خورشید ہاکی کلب اللہ آباد کی ٹیم نے افغان ہاکی کلب اور اوچ شریف کو با آسانی 1-6 گول سے شکست دیدی، خورشید ہاکی کلب کی طرف سے محمد طارق میں 7 ویں منٹ میں گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی آٹھویں منٹ میں خواجہ عون نے گول سکور کیا سیکنڈ کوارٹر کے 9منٹ میں محمد طارق نے گول سکور کیا خورشید ہاکی کلب کی طرف سے محمد عرفان نے دو گول سکور کیے میچ کا چھٹا گول عون عباس نے چوتھے کوارٹر کے آٹھویں منٹ میں کیا، افغان ہاکی کلب اوچ شریف کی طرف سے واحد گول کپتان محمد کامران نے 22 ویں منٹ میں کیا

آج کے پہلے میچ کے امپائر شاہ زیب اور محمد سعد تھےدوسرا میچ روہی ہاکی کلب احمد پور شرقیہ اور چنی گوٹھ ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا جو کہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد چنی گوٹھ ہاکی کلب نے روہی ہاکی کلب احمدپورشرقیہ کو 2-3 گول سے شکست دی چنی کوٹ ہاکی کلب کی طرف سے محمد سعد نے دو شازیب نے ایک گول سکور کیا روہی ہاکی کلب احمدپورشرقیہ کی طرف سے دونوں گول عبدالرحمٰن کیے آج کے دوسرے میچ کے امپائرز ملک محمد ایوب اور مبین اسلام تھے، نصیر احمد فرخ ٹورنامنٹ آرگنائزرمٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ چوہدری اعجاز علی اور میاں محمد آفتاب ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کمیٹی میں چوہدری نوید علی، شکیل احمد اویسی، چوہدری صابر حسین، عبدالجبار، ملک محمد ایوب، محمد مزمل اور رزاق شامل ہیںآج مزید دومیچزکھیلے جائیں گے پہلا میچ سٹی ہاکی کلب لیاقت پور اور پنند ہاکی کلب علی پور کے درمیان کھیلا جائے گا آج کا دوسرا اور اہم میچ اور اوچ سپورٹس ہاکی کلب اوچ شریف اور سٹی ہاکی کلب خان پور کے درمیان کھیلا جائے گا

تعارف: newseditor