پریمئرسپر لیگ سیزن II،پولز میچز میں ڈیسکون اور آئی پی سی کی کامیابی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )کارپوریٹ سیکٹر کی پریمئر سپر لیگ سیزن IIکے پو لز میچز کے مقابلے مختلف گرائونڈز میںجاری ہیں ۔پولز میچز میں ڈیسکون اور آئی پی سی نے کامیابی حاصل کرلی ۔ جبکہ لیگ کے چیف آرگنائزر فہیم مختار بٹ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ برس ایونٹ کانئے انداز میںانعقاد کرایا جائے گا جس کے لئے پیشگی منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے ۔

گزشتہ روز ڈیسکون اورآئی پی سی کے درمیان اتفاقکرکٹ گرائونڈ میں میچ کھیلا گیا جس میں ڈیسکون نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیااور 4وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے ۔

ہدف کے تعاقب میںآئی پی سی کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنا سکی ۔ فاتح ٹیم کے مبشر اقبال کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔دوسرا میچ یو بی ایس اور آئی پی سی کے درمیان کھیلا گیااور پہلے میچ میں شکست کھانے والی آئی پی سی نے 103رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی ۔

آئی پی سی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز جوڑے ۔یو بی ایس کی ٹیم 14ویں اوور میں صرف 95رنز بنا کر ہمت ہار گئی ۔فاتح ٹیم کے اسامہ فاروق مین آف دی میچ قرار پائے۔

پریمئر سپر لیگ کے میچز دیکھنے کے لئے کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ ملازمین کے علاوہ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد بھی گرائونڈ میںموجود تھی۔

error: Content is protected !!