کرکٹ کا اصل مزہ پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے میں ہے،عادل رشید

برطانوی کرکٹر عادل رشید کا کہنا ہے کہ کرکٹ کا اصل مزہ پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے میں ہے۔عادل رشید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہائی والٹیج پاک بھارت ٹاکرے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہکرکٹ کا اصل مزہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے میں ہے۔انہوں نے لکھا کہاگر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز نہ ہوں تو کرکٹ ایک بورنگ گیم بن جائے گا۔انہوں نے مزید لکھا کہ میری خواہش ہے کہ ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان مزید میچز دیکھیں۔

error: Content is protected !!