پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)خیبر پختوخوا پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت،کھیل اور امور نوجوانان عاطف خان نے سوات سے تعلق رکھنے والی آٹھ سالہ عائشہ آیاز کے لئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔آٹھ سالہ عائشہ نے دوبئی میں تائیکوانڈو گیم میں براونز میڈل اپنے نام کیا ہے۔سینئر وزیر نے کہا کہ عائشہ پوری پاکستانی قوم کی فخر ہے۔انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔سینئر وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت عائشہ آیاز کو ہر سطح پر سپورٹ فراہم کریگی تاکہ وہ آگے جا کے اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکے۔عائشہ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں عائشہ ایاز اور انکے والد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس نعمت خان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔سینئر وزیر نے اس موقع پر ننھی عائشہ ایاز کو ایک لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔ وزیر کھیل محمد عاطف خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے نوجوانوں میں کافی صلاحیت موجود ہیں۔حکومت ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے تمام تر سہولیات فراہم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح کھیل کے میدانوں میں بھی خواتین کسی سے پیچھے نہیں ہے اور عائشہ ایاز اسکی واضح مثال ہے جنہوں نے صرف آٹھ سال کے عمر میں وہ کارنامہ سرانجام دیا ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہیں۔سینئر وزیر نے کہا کہ حکومت خواتین کو بھی کھیلوں کے شعبے میں بہترین سہولیات فراہم کررہی ہیں۔صوبے میں خواتین کے لئے انڈور گیمز کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔اسکے علاوہ رواں سال قبائلی آضلاع سمیت صوبے میں سپورٹس گالا میں خواتین کو بھرپور نمائیندگی دی جارہی ہیں۔