شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ) وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا کہ امید ہے کہ وہ خود ذاتی طور پر پاکستان خاص طور پر اپنے ہوم گراؤنڈ کراچی میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل فور کو کامیاب قرار دیتے ہوئے پاکستان میں شیڈول میچزکے حوالے سے بہتر توقعات وابستہ کرلیں، انھوں نے کہاکہ اب تک منعقدہ مقابلے دلچسپ رہے ہیں اور تمام کھلاڑی بہترسے بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے کوشاں ہیں، شائقین کرکٹ کی دلچسپی نے بھی ان کے جوش کوبڑھا دیا ہے۔ایک سوال پر سرفراز احمد نے کہاکہ ہارجیت کی طرح انجریز بھی کھیل کا حصہ ہوتی ہیں، اسی وجہ سے لیگ کے دوران محمد حفیظ سمیت کئی کرکٹرز کو باہر ہونا پڑا، انھوں نے کہا کہ لیگ کا چوتھا ایڈیشن دلچسپ ہوتا جارہا ہے، میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں، ہم مزید بہتر نتائج پیش کرنے کے لیے کوشاں ہیں،ایک سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز میں کرکٹ کے مداح مزید دلچسپی لیں گے، میں خود ذاتی طور پر پاکستان خاص طور پر اپنے ہوم گراؤنڈ کراچی میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں،میری خواہش ہے کہ نیشنل سٹیڈیم میں فائنل کھیل کرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کامیابی سے ہمکنارکراؤں۔