پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر23 گیمز کے فاتح خواتین کھلاڑیوں میں تعلیمی سکالر شپ کا سلسلہ پشاور ڈویژن سے شروع ہوگیا ، پہلے مرحلے پشاور ریجن کے سو سے زائد خواتین کھلاڑیوں میں 33 لاکھ روپے کے وظائف تقسیم کئے گئے اس موقع پر ممبرصوبائی اسمبلی ڈاکٹرسمیرا شمس نے چیکس تقسیم کئے ، ان کے ہمراہ ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ، ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ ،اکاؤنٹس آفیسر شکیل احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹرہیڈ کواٹر حامد علی، سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام منعقدہ انڈر23 گیمز کے پہلے مرحلے میں خواتین سکالر شپ کا سلسلہ پشاور ریجن سے شروع ہوگیا حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں پشاور ریجن کے 113 خواتین کھلاڑیوں میں 33 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے ۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سمیرا شمس نے کہا کہ صوبائی حکومت خواتین سپورٹس فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے یہی وجہ ہے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین مقابلوں کو بھی برابر ی کے بنیاد پر مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈ کواٹر میں خواتین کیلئے انڈور ز جمنازیم ہال بنارہی ہے جس کا مقصد چادر اور چاردیواری کے اندر خواتین کو کھیلوں کی سہولیات مہیا کرنا ہے ۔ انہوں نے صوبائی وزیر کھیل عاطف خان ، ڈی جی سپورٹس جنید خان اور ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی کی صوبے میں خواتین کھیلوں کی فروغ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہیگا ۔ شیڈول کے مطابق مردان میں سکالر شپس کی رقوم آج 26 فروری کو صبح ساڑھے دس بجے سے شام تک مردان سپورٹس کمپلیکس میں تقسیم کی جائیں گی جہاں 107 کھلاڑیوں میں یہ رقوم تقسیم کی جائیں گی‘ہزارہ ڈویژن میںیکم مارچ کو پینتیس کھلاڑیوں میں رقوم کی تقسیم صبح گیارہ سے سہ پہر چار بجے تک ہاکی گراؤنڈ ‘آر ایس او آفس ایبٹ آباد میں کی جائے گی ‘ڈی آئی خان میں آٹھ کھلاڑیوں میں چار مارچ کو صبح ساڑھے دس سے دوپہر دو بجے تک ڈی آئی خان سپورٹس کمپلیکس بنوں میں دو کھلاڑیوں میں پانچ مارچ کوصبح دس سے بارہ بجے تک بنوں سپورٹس کمپلیکس‘کوہاٹ میں تین کھلاڑیوں میں پانچ مارچ کو سہ پہر ساڑھے تین سے شام پانج بجے تک کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس اور سوات کی 23 کھلاڑیوں میں سکالر شپس کی رقوم کی تقسیم سات مارچ کو صبح ساڑھے دس سے سہ پہر تین بجے تک مکان باغ ہاکی گراؤنڈ ‘ڈی ایس او آفس سوات میں کی جائے گی ۔میٹرک کے 84 کھلاڑیوں کیلئے 12 ہزار روپے سالانہ ، ایف اے ایف ایس سی کے 105 کھلاڑیوں کیلئے 24 ہزار روپے سالانہ ، بی اے بی ایس سی اور بی ایس پروگرام کے 113 کھلاڑیوں میں 36 ہزار روپے سالانہ جبکہ ماسٹر اور ایم فل کے سات کھلاڑیوں میں 48 ہزار روپے سالانہ دیئے جائینگے
جو کہ ٹوٹل 83 لاکھ 64 ہزار روپے بنتی ہے ۔ کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رقوم کے حصول کے لئے بروقت اپنے تمام دستاویزات ‘شناختی کارڈ‘والد شناختی کارڈ‘ڈومیسائل وغیرہ لائیں ‘ جن کھلاڑیوں کے نام فہرست میں شامل نہیں ہوں وہ فوری طور پر ڈائریکٹوریٹ سے رابطہ کریں تا کہ ڈیٹا میں ان کی کمی کو دور کیا جاسکے۔