لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام منعقد ہونے والا دوسرا قائداعظم ووشو کپ 2019ء لاہور ڈویژن نے جیت لیا،گوجرانوالہ نے دوسری اور راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ دوسرا قائداعظم ڈارٹس کپ بھی لاہور ڈویژن نے جیت لیا، بدھ کو دوسرے روز بھی دوسرے قائداعظم ووشو کپ اور ڈارٹس کپ کے مقابلے ہوئے، حتمی نتائج کے مطابق دوسرا قائداعظم ووشو کپ 2019ء لاہور ڈویژن نے 160پوائنٹس حاصل کرکے جیت لیا، گوجرانوالہ 70اور راولپنڈی ڈویژنز 65پوائنٹس لے کر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے،ووشو کپ میں خواتین میں کنگفو کے مقابلے میں راولپنڈی کی ثمرین نے سونے، لاہور کی جنت نے چاندی، گوجرانوالہ کی عائشہ اور بہاولپور کی ماہ رخ نے کانسی کے تمغے حاصل کئے48کلو گرام ویٹ کیٹیگری کی فائٹ میں سرگودھا نے سونے، لاہور نے چاندی،گوجرانوالہ اور ساہیوال نے کانسی کے تمغے جیتے،52کلوگرام میں گوجرانوالہ نے گولڈ، فیصل آباد نے سلور، راولپنڈی اور سرگودھا نے برانز کے تمغے حاصل کئے، 56کلوگرام کیٹیگری میں لاہور نے سونے، ساہیوال نے چاندی، راولپنڈی اور فیصل آباد نے کانسی کے تمغے جیتے
دوسرے قائداعظم ڈارٹس کپ2019میں مردوں کے ٹیم ایونٹ میں لاہور ڈویژن نے پہلی (آصف، راشد، معیز، عثمان)، فیصل آباد نے دوسری اور ملتان نے تیسری پوزیشن حاصل کی،مردوں کے سنگل ایونٹ میں لاہور کے آصف نے پہلی، ملتان نے دوسری اور ملتان کے ہی جعفر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، مردوں کے ڈبلز ایونٹ میں ملتان کے جعفر اور اختر نے پہلی، راولپنڈی کے سرفراز اور احسان نے دوسری جبکہ لاہور کے آصف اور راشد نے تیسری پوزیشن لی
بوائز سنگل ایونٹ میں لاہور کے ایان بٹ نے پہلی، فیصل آباد کے عبدالمعیز نے دوسری اور فیصل آباد کے ہی عدنان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔گرلز سنگل ایونٹ میں فیصل آباد کی بشریٰ،مدیحہ اور لاہور کی شازا نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لی
گرلزڈبلز ایونٹ میں لاہور کی شازا اور عائزہ نے پہلی، فیصل آباد کی بشریٰ اور مدیحہ نے دوسری جبکہ راولپنڈی کی علیحہ اور ماہ نور نے تیسری پوزیشن حاصل کی، مکس ڈبلز ایونٹ میں راولپنڈی کی کامران اور مناہل نے پہلی ، لاہور کے حمد اور شیزا نے دوسری اور ملتان کے امبر اور خدیجہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔