ابوظہبی (سپورٹس لنک رپورٹ)اسپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمز 2019 کا آج اختتام ہوگیا جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے 18 سونے، 28 چاندی اور 15 کانسی کے تمغے جیتے۔ابوظہبی میں منعقدہ ایک ہفتہ طویل کھیلوں میں پاکستان کی جانب سے 92 کھلاڑیوں نے 10 کھیلوں میں شرکت کی۔26 سالہ حر مشتاق کامیاب پاکستانی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ایک 1500 میٹر کی دوڑ اور 4 سو سو میٹر کی دوڑ میں سونے کا تمغہ جیتا۔اس کے علاوہ انہوں نے ایک 400 میٹر کی دوڑ میں کانسی کا تمغہ بھی جیتا۔ضنا عارف، نمرہ طارق نے مختلف مقابلوں میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے۔سائیکلنگ میں 23 سالہ اولمپیئن محمد عمران غفار پاکستان کا نام روشن کیا۔انہوں نے فن 2کے ٹائم ٹرائل اور فن 5 کے روڈ ریس میں ایک ایک سونے کا تمغہ جیتا۔ویٹ لفٹنگ میں 21 سالہ عمران عارف نے ایک سونے کا، دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔ٹینس کے یونیفائیڈ اسپورٹس ڈبل – لیول 4 میں سیدہ ارج بتول زیدی اور ساجدہ بی بی نے اعلیٰ ترین انعام حاصل کیا۔