زون V’بی‘ ڈویثرن لیگ‘ کورنگی الفتح نے ٹائیگر سی سی کو 5وکٹوں سے قابو کرلیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونV’بی‘ ڈویثرن لیگ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ کورنگی الفتح نے ٹائیگر سی سی کو 5وکٹوں کی ضرب لگائی جبکہ پاک اسٹوڈنٹ نے بلال فرینڈس کولٹس کیخلاف 3وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔محمد سمیر کی نصف سنچری اور محمد شفیق کی 3وکٹوں کی نمایاں کارکردگی کورنگی الفتح کی فتح کو بناگئی۔ ‘ زمان‘ کامران‘ فرحان کے2,2شکار‘ دانیال کی ففٹی لاحاصل رہی۔ لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر لانڈھی ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 34اوورز میں 192رنز تمام وکٹوں پر حاصل کئے۔ کاشف خان اور اختر علی نے 32,32رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ کامران خان نے 28، ذیشان احمد نے 24رنز اسکور کئے۔ محمد شفیق نے 20رنز پر 3وکٹیں اڑائیں۔ محمود علی اور شبیرالزماں نے 2,2وکٹیں اپنے نام کیں۔کورنگی الفتح نے مطلوبہ ہدف کو 5وکٹوں پر یقینی بنالیا جب 198رنز اسکوربورڈ پر سجائے گئے۔ محمد سمیر نے 58رنز بنا کر فتح کو آسان بنایا۔عذیر احمد نے 39، شکیل احمد نے 28، وسیم حنیف نے 26رنز کا حصہ ڈالا۔ کاشف خان کو 2وکٹیں ملیں۔بلال فرینڈز کولٹس نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 28ویں اوورز میں 173رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔ دانیال علی نے 53رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ زین انور 31، محمد عباس 23اور نعمان علی نے 16رنز اسکور کئے۔ زمان خان، محمد فرحان اور سید کامران علی نے 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔جوابی اننگز میں پاک اسٹوڈنٹ نے مطلوبہ ہدف کو 35اوورز میں یقینی بنالیا جب 7وکٹوں پر 175رنز جوڑے گئے۔ عزیز خان نے 27، باسط علی نے 26، کامران علی نے 24اور اسامہ واحد نے 20رنز کی اننگز کھیلی۔ نعمان علی اور حبیب خان نے 2,2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

error: Content is protected !!