ڈپٹی الیکشن کمشنر پی سی بی کا سیکریٹری زونIVکے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونIVکے سیکریٹری شمیم انور صدیقی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد نئے سیکریٹری کے انتخاب کیلئے احمد شہزاد فاروق رانا ، ڈپٹی الیکشن کمشنر پی سی بی نے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا۔نامزدگی فارم 16اپریل کو وصول کئے جائیں گے۔ نامزدگی پر اعتراض 18اپریل کو داخل کیا جائے گا۔ اعتراض کاجواب 22اپریل کو داخل ہوگا۔ نامزدگی فارم کی اسکروٹنی اوراعتراضات کی سنوائی 23اپریل کو ہوگی۔

اعتراضات کا فیصلہ اور امیدواروں کی فہرست کا اجراء 25اپریل، نامزدگی فارم واپس لینے کی آخری تاریخ 2مئی ہوگی۔ الیکشن کمشنر پی سی بی کے فیصلے کیخلاف پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے سامنے اپیل داخل کرنے کی تاریخ 9مئی جبکہ پولنگ 13مئی 2019کو ہوگی۔

تعارف: newseditor