ایچ بی ایل پی ایس ایل کی چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ 15 مارچ بروز اتوار کے روز کھیلے گئے لیگ کے آخری گروپ میچ کے دوران ہوا۔

ایونٹ کاپہلا سیمی فائنل منگل کی دوپہر 2 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں ملتان سلطانز کی ٹیم سابقہ چیمپئن پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ایونٹ کا دوسراسیمی فائنل اسی روزشام 7 بجے کراچی کنگز اور لاہور قلندرزکے مابین کھیلا جائے گا۔

ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اس سے قبل گروپ مرحلے میں 2 مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں، دونوں مرتبہ کامیابی ملتان سلطانز کے نام رہی۔ ملتان سلطانز نے پہلے گروپ میچ میں 6 وکٹوں اور دوسرے میں 3 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

دوسری طرف روایتی حریفوں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا گروپ مرحلے میں بھی پلڑا برابر رہا۔ پہلے گروپ میچ میں لاہور قلندرز نے (8وکٹوں ) جبکہ دوسرے میں کراچی کنگز نے (10وکٹوں) سے کامیابی حاصل کی۔

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بروزبدھ کو شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

شیڈول:

17 مارچ:

پہلا سیمی فائنل :ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی، بوقت دوپہر 2 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
دوسرا سیمی فائنل :کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز،بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

18 مارچ: فائنل بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

error: Content is protected !!