سوات کی 9 سالہ عائشہ نے ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)سوات کی 9 سالہ عائشہ ایاز نے متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں منعقد ہونے والے ورلڈ تائیکوانڈو چپمیئن شب میں سونے کا تمغہ جیت لیا، چیمپئن شپ کے دوران عائشہ ایاز نے اپنے پہلے مقابلے میں دبئی ، دوسرے مقابلے میں کرغزستان جبکہ تیسرے مقابلے میں برطانیہ کی کھلاڑی کو شکست دے دی

عائشہ ایاز چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ ساتھ اپنی کیٹگری میں تائیکوانڈو کی بین الاقوامی چیمپئن بھی بن گئی ہیں۔ فتح کے بعد عائشہ ایاز کا کہنا تھا کہ ان کا خواب ہے کہ وہ اولمپکس مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کریں اور ملک کے لیے میڈل جیت کر لائیں۔

موجودہ چمپئین شپ سے قبل عائشہ ایاز نے گزشتہ سال فجیرہ ہی میں منعقد ہونے والی ساتویں تائیکوانڈو ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کی کم عمر ترین اتھلیٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا

error: Content is protected !!