محمد سجاد نے قومی اسنوکر ٹرافی چوتھی مرتبہ جیت لی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) نیشنل بینک کے محمد سجاد نے قومی اسنوکر چیمپئن شپ چوتھی مرتبہ جیت لی، اس سے قبل وہ 2008، 2010 اور 2017 میں بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں، فائنل میں 16 سالہ احسن رمضان (پنجاب) کو سنسنی خیز مقابلے میں 7-6 فریمز سے شکست ہوگئی۔ محمد سجاد کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 46-63، 72-33، 0-68، 7-72​​، 71-13، 14-59، 64-24، 75-62، 1-80، 103-27، 61-72، 121-13 اور 60-50 رہا۔ فائنل کے دوران محمد سجاد نے 121 کا سنچری بریک بھی کھیلا۔

فائنل کے بعد تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جہاں کھلاڑیوں کو ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔ فاتح محمد سجاد کو ایک لاکھ، احسن رمضان کو 50 ہزار روپے انعام دیا گیا۔ صدر این بی پی عارف عثمانی، جاوید کریم، واحد قادر، کریم اکرم خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر عاصمہ شیخ، ذوالفقار علی رمزی، عبدالقادر میمن، وحید عبدالقادر، سعد سلمان ڈار، ارشد حسین، شہزاد کریمی، ایم انور فاروقی اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نوید کپاڈیہ بھی موجود تھے۔ تقریب میں صدر این بی پی عارف عثمانی اور صدر پی بی ایس اے جاوید کریم نے خطاب کیا۔

error: Content is protected !!