پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے انگلش سکواڈ کا اعلان

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، اوپننگ بیٹسمین ایلکس ہیلز کو منشیات استعمال کرنے پر سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے اب جگہ جیمز ونس کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے، ونس کے پاس گرین شرٹس کے خلاف سیریز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے کا سنہری موقع ہے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 8 مئی سے ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان ایوان مورگن، معین علی، جوفرا آرچر، جونی بیئرسٹو، جوز بٹلر، ٹام کیورن، جوئے ڈینلی، کرس جورڈن، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جوروٹ، جیسن روئے، بین سٹوکس، جیمز ونس، ڈیوڈ ویلے، کرس ووکس اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے۔ ڈیوڈ میلان اور بین ڈاکٹ کو آئرلینڈ کے خلاف واحد ون ڈے میچ اور پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کیلئے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں ایوان مورگن، جوفرا آرچر، ٹام کیورن، جوئے ڈینلی، بین ڈاکٹ، بین فوکس، کرس جورڈن، ڈیوڈ میلان، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جوروٹ، جیمز ونس اور ڈیوڈ ویلے شامل ہیں۔

تعارف: newseditor