جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان وومن ٹیم نے جنوبی افریقا کو 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کی تو پوری ٹیم 63 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جنوبی افریقا کی وومن ٹیم کا یہ دوسرا سب سے کم اسکور ہے جب کہ جنوبی افریقی سرزمین پر پاکستان وومن ٹیم کی یہ پہلی کامیابی بھی ہے۔پاکستان کی جانب سے ثنا میر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ نشرا ساندھو اور ندا ڈار نے 2،2 اور فاطمہ ثنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان وومن نے 64 رنز کا ہدف باآسانی 14.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جویریہ خان 34 اور کپتان بسمہ معروف 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔اس سے قبل اوپننگ بلے باز ناہیدہ خان 4 اور سدرا امین 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھیں، جنوبی افریقا کی جانب سے مریزانے کیپ اور شبنم اسماعیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔