ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد آصف باجوہ کی ملاقات

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد آصف باجوہ نے منگل کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں ملاقات کی جس میں ہاکی کی ترقی اور فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ شاہد فقیر ورک بھی موجود تھے

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہاکی کے کھیل میں ماضی شاندار ہے، ہاکی کو ایک بار پھر عروج پر لے جانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، ہاکی اکیڈمی کے قیام پر بھی غور کررہے ہیں،ہاکی میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا

ہاکی کی ترقی کے لئے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا ہوگا۔پنجاب میں ہاکی کے نئے سٹیڈیم تعمیر کیے جارہے ہیں اور پھرآسٹروٹرف بھی بچھائے جارہے ہیں تاکہ ہاکی کے کھیل کو فروغ حاصل ہو،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد آصف باجوہ نے کہا کہ ہاکی کے فروغ اور ترقی کیلئے ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے اقدامات قابل تحسین ہیں

سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہمیشہ ہاکی کی ترقی کے لئے بھرپور تعاون کیا ہے، ہاکی کے فرو غ کیلئے مل کرکام کررہے ہیں سپورٹس بورڈ پنجاب ہاکی کا بہترین انفراسٹرکچر تیارکررہا ہے جس سے ہاکی کے فروغ میں مدد ملے گی۔

error: Content is protected !!