ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب ندیم سرور کی ثناء میر کو مبارکباد
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب ندیم سرور نے قومی وومن کرکٹ ٹیم کی سپن بائولر ثناء میر کو سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی خاتون سپنر کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباددی ہے، منگل کے روز ثناء میر کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ثناء میر نے 118ون ڈے میچز میں سپن بائولنگ کرکے 147وکٹیں لے کر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی خاتون سپنر بن گئیں جس سے پاکستان کا نام دنیابھر میں روشن ہوا ہے، ثناء میر نئی خواتین کھلاڑیوں کے لئے بہترین مثال ہیں کہ محنت اور جذبے سے ہر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب ندیم سرورنے مزید کہاہے کہ ثناء میر اس وقت وومنز ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹوں میں تیسرے نمبر پر ہیں ، ہم پرامید ہیں ثناء میر اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے یہ سنگ میل بھی عبور کرلیں گی اور دنیا کی وومن ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بائولر بن جائیں گی۔