قومی ٹیم کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق ورلڈکپ میں انگلش بولرز کی رہنمائی کریں گے۔
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)سابق پاکستانی اسپنر نے نمائندہ بتایا کہ وہ 30 مئی کو لندن روانہ ہو رہے ہیں اور 5 میچز میں میزبان ٹیم کے ساتھ رہیں گے، انھوں نے کہا کہ میرا 2 سالہ معاہدہ ختم ہو چکا اور اب مزید چند روز کیلیے بلایا گیا ہے، البتہ میری اولین ترجیح اب بھی پاکستان ہی ہے جب کبھی مجھے پی سی بی نے بلایا، دستیاب ہوں گا۔