بھارت کے خلاف میچ میں مثبت کھیلنا پڑے گا، شاہد آفریدی

سوات(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا بھارت کیخلاف میچ میں مثبت کھیلناپڑے گا ، فیلڈنگ اچھی ہوگی تو آپ70 فیصد میچز جیت سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کبل میں کرکٹ اکیڈمی کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا سوات کیلوگ بہت مہمان نوازہیں، پاکستان دنیاکاخوبصورت ترین ملک ہے، سہولتیں فراہم کی جائیں توسیاحت کومزیدفروغ دیا جاسکتاہے۔شاہدآفریدی کا کہنا تھا جیسے مراد سعید اسمبلی میں چھکے مارتے ہیں، ایسے ہی بھائی نے اکیڈمی بنائی، اکیڈمی ہوگی تو ٹیلنٹ سامنے آئے گا، اسکول لیول پر کرکٹ کو فروغ دینا ضروری ہے۔پاک بھارت میچ کے حوالے سے سابق کپتان نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں مثبت کھیلناپڑے گا، فیلڈنگ اچھی ہوگی تو آپ 70فیصد میچز جیت سکتے ہیں۔یاد رہے عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پانچواں میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف16 جون کو مانچسٹر میں کھیلے گی ۔ورلڈ کپ کے ابتدائی چار میں سے دوسرا میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کا سفر مزید مشکل ہوگیا ہے تاہم سیمی فائنل کھیلنے کے لئے گرین شرٹس کو اگلے پانچ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔کپتان سرفراز احمد نے بھی اعتراف کیا کہ اگر ہم نے بڑی ٹیموں کو ہرانا ہے تو کم سے کم غلطیاں کرنا ہوں گی، پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو 10 ٹیموں کے اس ورلڈ کپ میں پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے۔

error: Content is protected !!