کرکٹ ورلڈ کپ ‘ وکٹیں تیزی سےگرنے کی وجہ سے شکست ہوئی ; کپتان بابراعظم

 

 

 

 

بھارت سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اچھا آغاز لینے کے باوجود اچھا کھیل پیش نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ تیزی سے وکٹیں گرنے کے باعث شکست ہوئی، ہم ٹورنامنٹ میں اب تک نئی گیند سے اچھی باؤلنگ نہیں کر رہے

کپتان بابر اعظم نے بطور اوپنر میدان میں آنے والے بھارتی کپتان روہت شرما کی بیٹنگ کی تعریف کی اور اسے غیر معمولی قرار دیا

بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ وکٹیں تیزی سےگرنے کی وجہ سے شکست ہوئی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ بھارت کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیں تاہم بیٹنگ لائن توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکی۔

انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا اور نئی گیند کے ساتھ ہم نے اچھی بالنگ نہیں کی۔

 

 

error: Content is protected !!