سجاس کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار 8مارچ کو ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے تحت خواتین کے عالمی دن کے موقع پر Improvements Women’s in Sports and Journalism کے عنوان سے سیمنار کا انعقاد 08 مارچ بروز پیر کو سر سید یونیورسٹی انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گلشن اقبال میں ہوگا، سیمنار کے مہمان خاص میں سر سید یونیورسٹی انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ خان ودود، انتر نیشنل فٹبالر سحر زمان، انٹر نیشنل باکسر اینڈ کوچ رضیہ بانو، ٹین ٹائم قومی بیڈمنٹن چیمپیئن پلوشہ بشیر، سابق نیشنل چیمپئن ٹیبل ٹینس نازو شکور، اسپورٹس آرگنائزر عیسیٰ لیب اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ فرح عیسی، اصغر علی شاہ اسپورٹس فاونڈیشن کی چیئر پرسن ڈاکٹر اسماء علی شاہ، سجاس ممبران اینکر پرسن سویرا پاشا، سینئر اسپورٹس جرنلسٹ و اینکر پرسن نادرہ مشتاق اور عشرت خان شامل ہیں جبکہ پروگرام کی میزبانی کے فرائض کلثوم جہاں ادا کریں گی

error: Content is protected !!