شادی کے بعد بھی میرے 5،6افیئرز چلتے رہے:عبدالرزاق کا انکشاف

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے سا بق آل رانڈر عبدالرزاق نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے بعد بھی ان کے کئی فیئرز چلتے رہے ہیں ۔ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد بھی ان کے 5،6افیئرز چلتے رہے ہیں اور ان میں سے ایک افیئر تو ایک سے ڈیڑھ سال تک چلاتھا۔ٹی وی شو کی اینکر نے عبدالرزاق سے استفسار کیا کہ کیا یہ افیئرز شادی سے پہلے کے تھے یا بعد میں ہوئے ؟۔اس پر 39سالہ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ان کے یہ تمام افیئرزشادی کے بعد ہوئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل عبدالرزاق نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ہردیک پانڈیا کی بیٹنگ میں متعد د غلطیوں کی نشاندہی کی ہے ۔عبدالرزاق کا اپنی ویڈیو میں کہناتھا کہ میں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھارتی کھلاڑی پانڈیا کی بیٹنگ کا جائزہ لیاہے اور اس دوران مجھے ہٹنگ(شاٹس کھیلنے) کے دوران ہردیک پانڈیا کے پیروں کی حرکت ، بیٹ کے سوئنگ ہونے اور جسم کے توازن میں مسائل نظر آئے ہیں،اگر بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے ہردیک پانڈیا کو کوچ کرنے کیلئے 2ہفتے کا وقت دے تو میں یقینا اسے دنیا کا نمبر 1 ہٹر اور آل رانڈر بنا دوں گا

تعارف: newseditor