سری لنکا کیخلاف میچ کی میزبانی ،کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام شروع

کراچی ( سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکن کرکٹ ٹیم کی ممکنہ میزبانی کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں شروع ہوگئی ہیں،میدان کو مزید بہتر بنانے کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔سری لنکا کیخلاف ممکنہ انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم گراؤنڈ کی اپ گریڈنگ کا کام شروع ہوگیا ہے۔میدان میں ڈالنے کے لیے بالو مٹی کے 50 ڈمپرز منگوالیے گئے ہیں۔ گراؤنڈ میں اسٹیڈیم کا عملہ ٹریکٹرز کی مدد سے گراؤنڈ کی ٹاپ ڈریسنگ میں مصروف ہے۔کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈنگ کا کام اگست کے آخری ہفتے تک مکمل کرلیا جائے گا۔ امکان ہے کہ سری لنکا کی ٹیم دو ماہ بعد پاکستان کے دورے میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ون ڈے میچ کھیلے گی۔

error: Content is protected !!