آئی ایل ٹی 20 میں ابوظبی کی ایک اور فتح ; علی شاہ شرفو بہترین کھلاڑی قرار

 

آئی ایل ٹی 20 میں ابوظبی کی ایک اور فتح ‘ علی شاہ شرفو کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

ابوظبی(نوازگوھر) متحدہ عرب امارات کے 21 سالہ علی شان شرفو نے ناقابل شکست 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے دسویں میچ میں ڈیزرٹ وائپرز پر 6 وکٹوں سے فتح دلادی ۔

شرفو کی اننگز نے 47 گیندوں پر 11 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے شاندار اننگز کا مظاہرہ کیا ۔ عماد وسیم (25) اور آندرے رسل (24) جیسے تجربہ کار اور سینئر کھلاڑیوں کی مدد سے انہوں نے ڈیزرٹ وائپرز کے 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں مدد کی۔
ڈیزرٹ وائپرز کی بیٹنگ وسیم خان کی سخت باؤلنگ کے سامنے ناکام ہوگئی تھی جنہوں نے پاور پلے کے دوران 19 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کی ۔ کولن منرو نے 44 گیندوں پر 6 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 50 رنز بنائے لیکن کوئی بھی بلے باز بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہا۔

جیت کے لئے 155 رنز کا تعاقب بھی دیکھنے کے قابل تھا۔ جو کلارک 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے انہیں محمد عامر نے آوٹ کیا ۔ اوپنر اینڈریز گوس بھی چوتھے اوور میں وکٹ کیپر اعظم خان کے ہاتھوں عامر کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔

ونندو ہسارنگا نے سیم ہین کی وکٹ لی۔  علی شاہ شرفو کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

 

error: Content is protected !!