پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت بیڈمنٹن کھلاڑی آمبر نیشنل گیمزمیں شاندار پرفارمنس کا جوہر دکادکھائینگی،جسکے لئے وہ کئی کئی گھنٹے کورٹ میں کھیلتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وہ فرنٹیئر کالج سے فارغ ہوتے ہی سٹیڈیم میں بیڈمنٹن کورٹ کا رخ کرتی ہیں ،مسلسل کھیلنے سے انکے بہتری آرہی ہے اور امید ہے کہ انشاء اللہ پشاور میں منعقدہ نیشنل گیمز میں خیبر پختونخواکیلئے میڈلز جیتے گی،آمبر کا کہناتھاکہ وہ ٹرائلز کے ذریعے صوبائی ٹیم میں سلیکٹ ہونے کے بعد حال ہی میں اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل رینکینگ چمپئن شپ میں بہترین کھیل کا مظایرہ کیالیکن مدقابل ڈیپارٹمنٹ کی کھلاڑی سے ہار گئی ،تاہم اس شکست سے انکے حوصلے پست نہیں مزید پختہ ہوئے ہیں اور اپنے کوچ ندیم خان اور حیات اللہ کی نگرانی میں مزید محنت شروع کردی
انہوں نے کہاکہ میری نظریں نیشنل چمپئن کاٹائٹل جیتنے اور عالمی سطح کے مقابلوں میں اپنی شاندار پرفارمنس کے بدولت پاکستان کانام روشن کرناہے ۔ایک سوال کے جواب میں انکاکہناتھاکہ وہ چھٹی کلاس میں تھیں کہ کھیلوں میں شریک ہونا شروع کیااور فرنٹیئر کالج برائے طالبات میں داخلہ لیاتو کالج کی ڈائریکٹر سپورٹس رحم بی بی نے انہیں بہترین کوچنگ دیکر انکی رہنمائی کی جسکے باعث سپورٹس کیساتھ شوق مزید بڑھتاگیایہی وجہ ہے اب تک بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اور ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونیوالے انٹر کالجز کے مختلف مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع ملا،بلکہ کارکردگی بھی دکھائی آمبر کا کہناتھاکہ وہ کالج کیلئے وہ والی بال،باسکٹ بال اور دیگر کھیلوں میں کھیل رہی ہوتی ہیں تاہم ان کا پسندیدہ کھیل بیڈمنٹن ہے ،جس میں ایک منفرد مقام پانے کی خواہش ہے،وہ کہتی ہے کہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حکام،صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اورفرنٹیئر کالج کی جانب سے مکمل سرپرستی حاصل ہے اور انشاء اللہ تو اس خواب کو ضرور پوراکرکے دکھائے گی کیونکہ نہ صرف محکمہ کھیل اور کالج کی اساتذہ بلکہ انہیں والدین کاسپورٹ بھی حاصل ہے۔