لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے پیش نظر قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس قذافی اسٹیڈیم میں دو روزہ کیمپ کا انعقاد کریں گے۔ دو روزہ کیمپ 91اکتوبر سے شروع ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ٰیلعاںیمپکیٹنوٹیٹلنشینروایفارٹمظعادئاقکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 91کھلاڑیوں کوکیمپ میں طلب کیا ہےجبکہفاسٹ باؤلرز شاہینشاہآفریدی اور محمد عباس بھی 2روزہ کیمپ میں شرکت کریں گے۔کیمپ کا مقصد آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کےانتخاب سے قبل باؤلرز کی کارکردگی کا بغور جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ باؤلرز کی صلاحیتوں میں نکھار لانا ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ سے دور فاسٹ باؤلر زشاہین آفریدی اور محمد عباسبھیکیمپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔قائداعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عباسنےڈومیسٹک کرکٹ سے وقفہ لیاتھاجبکہ اگست میں ڈینگی وائرس کا شکار ہونے والےشاہین آفریدی بھی کیمپ میں شرکت کریں گے۔وقار یونس ، باؤلنگ کوچ قومی کرکٹ ٹیم:قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہےکہ نیشنل ٹی ٹونٹیکپمیں 2روزہ وقفے کے باعث ٹیم منیجمنٹ نے اس عرصے میں 91باؤلرز پر مشتمل کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے البتہ اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ٹیم کے انتخاب کے لیے محض انہی کھلاڑیوں پر غور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے کھلاڑیوںکا انتخاب وہاں کی کنڈیشنز اور کھیل کے فارمیٹ کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔اس موقع پر چیف سلیکٹر مصباح الحق اور قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا اعلان 29اکتوبر بروز پیر کو دوپہر 2:15بجے فار اینڈ بلڈنگ میں پریس کانفرنس کے دوران کریں گے۔کیمپ میں طلبکردہباؤلرز:بلال آصف (سنٹرل پنجاب)، بلاول بھٹی (سدرن پنجاب)، عمران خان سینئر(خیبرپختونخوا)، کاشف بھٹی(سندھ)، محمد عباس (سدرن پنجاب)، محمد عرفان (سدرن پنجاب)(اسپنر)،)نردران(ناخٰیسوم،محمد محسن (خیبرپختونخوا)، نسیم شاہ (سنٹرل پنجاب)، راحت علی (سدرن پنجاب)، ثمین گل (خیبرپختونخوا)، شاہین شاہ آفریدی(ناردرن)، تابش خان (سندھ)، یاسر شاہ (بلوچستان) اور زاہد محمود (سدرن پنجاب)۔