شاہین شاہ آفریدی ان فٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی ٹخنے میں چوٹ کی وجہ سے اپنے آخری دو اوورز نہیں کرا پائے، شاہین آفریدی کو یہ چوٹ انگلش بیٹر کا کیچ تھامتے ہوئے آئی تھی انہوں نے اپنا تیسرا اوور کرانے کی کوشش کی مگر ایک گیند کرانے کے بعد انہیں احساس ہو گیا کہ وہ بائولنگ نہیں کرا سکیں گے جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے اور ان کا نامکمل اوور افتخار احمد نے کرایا اور اسی اوور میں انگلش بیٹرز نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا، شاہین آفریدی کی چوٹ کی نوعیت کیا ہے اس حوالے سے ابھی تک پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی ہے، شاہین آفریدی چل کر پویلین واپس گئے جس سے اندازہ ہوتا ہے انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے مگر انہوں نے مزید خرابی سے بچنے کیلئے بائولنگ نہیں کرائی۔

error: Content is protected !!