انٹرڈسٹرکٹ سپورٹس گالااختتام پذیر ہوگیا

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ))ضلعی حکومت کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس گالااختتام پذیر ہوگیا،میزبان ضلع صوابی کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فاتح ہونے کا اعزازحاصل کیاجبکہ مردان نے دوسری ،بونیر نے تیسری اور ملاکنڈ چوتھی پوزیشن پر رہی ۔اختتامی تقریب کے مہمان کصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر مردان میر بشر خان اور ڈی ایس اوصوابی طارق محمد تھے جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے۔تفصیلات کت مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے زیر اہتمام بام خیل میں صوابی سپورٹس کمپلیکس پر منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس گالاکا کامیاب انعقاد کیاگیا،جسمیں ضلع صوابی،بونیر ،ملاکنڈاور ضلع مردان کے کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی،سپورٹس گالاکے سلسلے میں کرکٹ ٹورنامنٹ ضلع صوابی نے جیت لیا،

فائنل میچ میں صوابی کی ٹیم نے مردان کو ہرایا ٹرافی اپنے نام کرلی ،والی بال کے مقابلو ں میں بونیر کی ٹیم نے مردان کو 3-2سے شکست دیدی جبکہ اس سے قبل کھیلے گئے سیمی فائنل میچزمیں مردان نے ملاکنڈ اور بونیر نے صوابی کو ہراکر فائنل میں پہنچ گئے تھے،ہاکی کے ایونٹ لے پہلے سیمی فائنل میں صوابی کی ٹیم کو ملاکنڈنے 4-2گول سے جبکہ مردان نے بونیر کو3-2گول سے شکست دی،جبکہ فائنل میں مردان نے ملاکنڈ کی ٹیم کو 3-2گول سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔اسی طرح فٹ بال کے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں صوابی نے ملاکنڈ کوایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایاجبکہ دوسرے سیمی فائنل میںمردان نے بونیر ڈسٹرکٹ کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیکر فائنل میں پہنچے ،جبکہ فائنل میچ میں صوبی نے ضلع بونیر کو 2-0گول سے ہراکر فاتح ہونے کا اعزازحاصل کیا،اختتامی تقریب کے موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر مردان میر بشر خان اور ڈی ایس اوصوابی طارق محمد مہمانان خصوصی تھے ،جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے

تعارف: newseditor