صوبائی کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی کا وفد کے ہمراہ استنبول میں آرچری فیڈریشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ


لاہور،(سپورٹس لنک رپورٹ) صوبائی کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے وفد کے ہمراہ ترکی کے شہر استنبول کے دورہ کے موقع پر ترکی آرچری فیڈریشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ،صوبائی کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی کو ترک آرچری حکام اور ممبر آف سپورٹس بورڈ مہمت اردگان کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور ہیڈکواٹرز میں موجود آرچری اکیڈمی اور میوزیم کا دورہ بھی کروایا گیا

اس موقع پرڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ بھی موجود تھے،صوبائی کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ ترک حکومت کی جانب سے روایتی تیر اندازی کو بھرپورفروغ دیا جارہا ہے ،روایتی تیر اندازی کے لئے بھرپور مہارت اور ٹریننگ کی ضرورت ہوتی ہے ترک حکومت کی جانب سے روایتی تیر اندازی کو زندہ رکھنے کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں، صوبائی وزیرکھیل پنجاب نے مزید کہا پنجاب میں روایتی اسلامی تیر اندازی فیسٹول منعقد کرائیںگے

سلطنت عثمانیہ کے دور میں استعمال ہونے والے تیر، کمان اور دیگر اشیا میوزیم میں موجود ہیں صدررجب طیب اردگان کا اسلامی تہذیب و تمدن اور روایتی کھیلوں کے فروغ کے لئے کام قابل تقلید ہے،دونوں ممالک کے درمیان روایتی کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔


اس موقع پر ممبر آف سپورٹس بورڈ مہمت اردگان نے کہا پاکستان میں روایتی کھیلوں کو بھرپور انداز میں فروغ دیا جارہا ہے،پاکستان میں روایتی تیراندازی کو فروغ دیا جائے گا،پاکستان ہمارا برادراسلامی ملک ہے تیراندازی اور روایتی کھیلوں میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا تاکہ کھیلوں کو فروغ حاصل ہو ۔


آرچری فیڈریشن کے ہیڈکوارٹرپہنچنے پر صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی اور پنجاب کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیااور پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئی ، اس موقع پرڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ اور پاکستان ٹریڈیشنل گیمز کے حکام بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!