نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد پر تمام اسٹیک ہولڈرز’ پولیس اور اسپورٹس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ چیف سیکرٹری بلوچستان

 

چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد سے دنیامیں پاکستان کا مثبت امیج ہی نہیں بلکہ یہ پیغام گیا ہے کہ بلوچستان ایک پر امن صوبہ ہے اور یہاں کے عوام امن کے داعی ہے معاشرے کی بتری کیلئے اداروں کا کردار انتہائی اہمت کا حامل ہوتا ہے

نیشنل گیمز کی کامیا ب بنانے پر محکمہ پولیس ٗ اسپورٹس اور دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں سکندر خان جمالی آڈیٹوریم میں 34 ویں نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے ایک سادہ اور پروقار تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا

 

اس موقع پر سیکرٹری ااسپورٹس اسحاق جمالی ٗ ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر میسر ٗ ڈی جی اسپورٹس درابلوچ ٗ ایس ایس پیز مختلف محکموں کے سیکرٹریز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے چیف سیکرٹری نے کہا کہ نوجوان تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر تعلیمی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ایک صحت مند اور مثبت معاشرے کی قیام ممکن ہوسکے۔ صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ اقدامات کررہی ہے۔

 

بلوچستان صوبے میں 19 سال بعد منعقد ہونے والے 34ویں نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد سے دنیامیں پاکستان کا مثبت امیج ہی نہیں بلکہ یہ پیغام گیا ہے کہ بلوچستان ایک پر امن صوبہ ہے اور یہاں کے عوام امن کے داعی ہے معاشرے کی بتری کیلئے اداروں کا کردار انتہائی اہمت کا حامل ہوتا ہےایونٹ کو کامیاب بنانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان بہترین کوارڈینیشن تھا

 

ہم آنے والے نیشنل گیمز کو منعقد کرنے کے لیے بھی تیار ہیںبلوچستان کا موسم ہر طرح کے کھیلوں کے لیے انتہائی بہترین ہے انہوں نے کہا کہ اس قومی کھیلوں کے انعقاد میں مکمل تعاون فراہم کیا۔ پولیس، اسپورٹس ، سی اینڈ ڈبلییو نے جس طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دیں

 

وہ قابل تحسین ہیں۔ جن کی دن رات محنت کے نتیجے میں اتنا بڑا ،طویل اور صبر آزما میگا ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ مہمان نوازی میں کوئی کمی نہیں آئی اور تمام وینیوز پر تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے مکمل کیا۔

 

ایک پرامن صوبہ ہے یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں کوشش یہی رہی کہ دوسرے صوبوں سے آئی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی مہمان نوازی میں کوئی کمی نہ رہے۔ تقریب کے آخر میں چیف سیکرٹری نے شلیڈز تقسیم کیں۔

 

 

error: Content is protected !!