لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم سلیکشن میں میری رائے لازمی طور پر شامل ہوتی ہے۔آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیز کے لیے پاکستانی ٹیم کل صبح لاہور سے براستہ دبئی،سڈنی روانہ ہوگی۔میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ جیت کیلئے آسٹریلیا جارہےہیں، اپنا 100فیصد دیں گے اور مثبت کرکٹ کھیلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد کی کمی محسوس ہوگی۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہاکہ ٹیم سلیکشن میں میری رائے لازمی شامل ہوتی ہے
اس دورے کےلیے جو ٹیم بنی ہے اس میں بھی رائے شامل ہے۔ان کا کہنا تھاکہ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی کپتانی کرتا رہاہوں، 2015 سے ٹیم کا بھی حصہ ہوں، ہمارا یہی ہدف ہے کہ سو فیصد پرفارمنس کا مظاہرہ کریں۔بابراعظم نے یہ بھی کہا کہ نوجوان اور سینئرز کا کامبی نیشن ہے،جس سے ہمیں فائدہ ہوگا، جیسا کھیلتا آرہا ہوں، ویسے ہی کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ نئی ذمہ داری ملی ہے، ابھی سارا فوکس آسٹریلیا سے سیریز پر ہے، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، ہمارا بولنگ کامبی نیشن بہت اچھا ہے۔