صوبائی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار کا والی بال کیمپ کا دورہ

پشاور (سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام شانگلہ میں والی بال سمر ٹریننگ کیمپ جاری ہے جس میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے پچیس سے زائد کھلاڑی کوالیفائیڈ کوچز کے زیرنگرانی تربیت حاصل کرررہے ہیں ، گزشتہ خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد وقار چمکنی نے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خالد خان کا شکریہ ادا کیا جن کی ہدایت پر مختلف کھیلوں کے سمر ٹریننگ کیمپس جاری ہے

جس سے نہ صرف کھلاڑیوں کی کھیل، فزیکل فٹنس میں بہتری آئے گیبلکہکھلاڑی ذہنی و جسمانی طور پر مکمل فٹ ہونگے،سمر کیمپ میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کے والی بال کوچ واصف خان کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں جو کہ تیس جولائی تک جاری رہے گی صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد وقار نے سمر کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی

 

اس موقع پر انہوں نے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے سمر کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کھیلوں کے مختلف شعبوں میں کھلاڑیوں کو آگے لانے کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں سمر کیمپ کا انعقاد سپورٹس ڈائریکٹریٹ کا بہترین اقدام ہے. انہوں نے سمر کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو اپنی ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی..

error: Content is protected !!