پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ووشوفیڈریشن کے نائب صدراورصوبائی ووشوکنگفوایسوسی ایشن کے صدر رحمت گل آفریدی نے کہاہے کہ قاری عدنان خلیل ایک باصلاحیت کھلاڑی اورہماراسٹار ہیں ،ان سے ہمیں کافی امیدیں وابستہ تھے کہ وہ33ویں نیشنل گیمزمیںخیبر پختونخواکانام سرخروکرینگے،ہماری دعاہے کہ جلد صحت یابی ہوکر صوبے کی نیک نامی کا باعث بنے۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے گزشتہ روز33ویں نیشنل گیمز کی تیاریوں کیلئے جاری صوبائی ووشوتربیتی کیمپ میں فائٹ کرتے ہوئے زخمی خیبر پختونخواکے باصلاحیت ووشوکھلاڑی قاری عدنان خلیل کے گھر انکی عیادت کے موقع پرکیا،اس موقع پر انکے ہمراہ صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے سیکرٹری نجم اللہ صافی ،کھلاڑی، حاجی آصف خان ناظم انتظار خلیل اور دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے۔
رحمت گل آفریدی نے کہاکہ صوبائی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوامیں ووشوکے فروغ کیلئے کوشاں ہیںاور تمام عہدیدارجس قدر کام کررہے ہیںوہ لائق تحسین ہیں یہی وجہ ہے اس قلیل مدت میں خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں نے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان نام روشن کیاہے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حکام کی جانب سے خیبر پختونخوامیں کھیلوں کے فروغ کیلئے بہترین پروگرام تشکیل دیدی ہے جسکے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،خیبر پختونخواکے ووشوکھلا ڑیوں کے مسلسل کامیابیوںکے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے یہی نوجوان کھلاڑی ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیںان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض ہے ،تیمور جاوید نے چائنامیں منعقدہ ورلڈ ووشوچمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیںجبکہ قاری محمد عدنان خلیل نے کوئٹہ میں ہونیوالی نیشنل چمپئن شپ میں صوبے کیلئے سلور میڈل جیتاہے اب نیشنل گیمزمیں بھی میڈل جیتنے کیلئے پر امید تھے جس کیلئے انہوںنے بھر پورتیاریوں میں مصروف تھے اور ٹریننگ ہی کے دوران وہ فائٹ کرتے ہوئے زخمی ہوئے ، انہوںنے صوبائی حکومت اور محکمہ کھیل سے قاری عدنان خلیل کی سرپرستی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔