لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ویمن ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں بھی بنگلادیش کو 28رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 117 رنز اسکور کیےجویریہ خان نے 48 گیندوں پر 54 رنزز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 89 رنز ہی بناسکی اور یوں پاکستان نے میچ 28 رنزز سے اپنے نام کرلیا ۔جویریہ خان کو شاندار اننگز کھیلنے پر ویمنز آف دی میچ سے نوازا گیا جب کہ بنگلادیش کی جہان آرا عالم کو ویمنز آف دی سیریز دیا گیا۔