پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں 10نومبر سے منعقدہ33ویں نیشنل گیمز کیلئے قیوم سٹیڈیم ،طہماس فٹ بال گرائونڈ اور حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں اور آفیشلزکی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کرلئے ہیں ،سیکورٹی خدشات کے پیش نظر قیوم سٹیڈیم میں 32خفیہ کیمرے لگادیئے جبکہ طہماس خان سٹیڈیم اور حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں 16,16کیمرے نصب کردیئے ہیں،جن
کی 24گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے ۔نیشنل گیمز کیلئے سیکورٹی فوکل پرسن اور ڈی ایس اونوشہرہ جمشیدخان بلوچ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ان تینوں سٹیڈیم کے اندراور باہر مختلف مقامات پر خفیہ کیمرے لگائے ہیں،قیوم سٹیڈیم میں پہلے 16کیمرے نصب تھے اور مزید کیمرے بھی لگادیئے ،انہوںنے کہاکہ سٹیڈیمز کے چار دیواری پر خار دار تاریں لگائے گئے ہیں ،ان مقامات پر کیمروں کی نگرانی کیلئے چار مختلف کنٹرول روم قائم کردی ہیں جن کی 24گھنٹے مسلسل نگرانی کی جارہی ہے ۔