آرمی نے مجموعی طور پر بارہ گولڈ ، پانچ سلور میڈلز اپنے نام کئے واپڈادو گولڈ سات سلور میڈلز جیت کر دوسرے نمبرپر
پشاور (سپورٹس رپورٹر) 33 ویں نیشنل گیمز کے سوئمنگ مرد وخواتین ایونٹ میں آرمی نے برتری حاصل کرلی،آرمی کے کھلاڑیوں نے دونئے قومی ریکارڈ بھی بنا ڈالے۔ سوئمنگ ایونٹ کے پہلے روز کے نتائج کے مطابق آرمی سات گولڈ، تین سلور، ایک برونز اور 212 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، واپڈا تین سلور، تین برونز
اور 90 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ سندھ ایک سلور، تین برونز اور 45 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ خواتین ایونٹ میں آرمی پانچ گولڈ، دو سلور، 143 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، واپڈا دو گولڈ، چار سلور، تین برونز اور 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسررے جبکہ سندھ ایک سلور، چار برونز اور 59 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ مرد ایونٹ دو سو میٹر فری سٹائل میں آرمی کے حسیب طارق نے گولڈ حاصل کرتے ہوئے نیا قومی ریکارڈ بنایا، سندھ کے محمد بابر نے سلور،
آرمی کے عامر موتیوالہ ن برونز، دو سو میٹر بیک سٹروک میں اآرمی کے وقاص حسین نے گولڈ، آرمی کے فیضان اکبر نے سلور، سندھ کے محمد بابر نے برونز، دو سو میٹر بٹر فلائی میں آرمی کے اظہر عباس نے گولڈ، محمد افضال نے سلور، واپڈا کے غلام محمد نے برونز، دو سو مییٹر بیک سٹروک میں آمی کے محمد مصطفی ن گولڈ حاصل کرتے ہوئے نیا قومی ریکارڈ قائم کیا، آرمی کے نعمان حسین نے سلور، واپڈا کے حمزہ انور نے برونز، دو سو میٹر آرمی کے فیضان اکبر نے گولڈ،
واپڈا کے محمدیحییٰ نے سلور، واپڈا ہی کے حمزہ اانور نے برونز میڈلز جیتے۔ چار ضرب سو میٹر ریلے میں آرمی نے گولڈ، واپڈا نے سلور، پنجاب نے برونز، چار ضر ب میٹر فری سٹائل ریلے میں آرمی نے گولڈ، واپڈا نے سلور، سندھ ن برونز میڈلز جیتے۔ خواتین 50 میٹر بیک سٹروک میں آرمی کی کرن خان نے گولڈ، سندھ کی فاطمہ نے سلور، سندھ کی ایرشہ لاری نے برونز، چار سو میٹر واپڈا کی مشل حیات ایوب نے گولڈ، آرمی کی مایہ عمر نے سلور، واپڈا کی امین امیر قادری نے برونز،
سو میٹر فری سٹائل میں آرمی کی بسمہ خان نے گولڈ، واپڈا کی جہاں آراء نے سلور، واپڈا کی سارہ خان نے برونز، 50 میٹر فری سٹائل میں آرمی کی کرن خان نے گولڈ، واپڈا کی سارہ خان نے سلور، واپڈا کی امینہ امیر قادری نے برونز، سو میٹر بریسٹ سٹروک میں واپڈا کی مشل حیات ایوب نے گولڈ،
آرمی کی الہام امان خان ن سلور، سندھ کی ایمان زبیر نے برونز، چار ضرب سو میٹر فری سٹائل ریلے میں آرمی نے گولڈ، واپڈا نے سلور، سندھ نے برونز، چار ضرب سو میٹر فری سٹائل ریلوے میں آرمی نے گولڈ، واپڈا نے سلور اور سندھ نے برونز میڈلز جیتے۔