33 ویں نیشنل گیمز،پاکستان آرمی 123 گولڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر واپڈا 98 گولڈ کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوی تیسری پوزیشن پر ہے
پشاور (سپورٹس رپورٹر)پشاور میں جاری 33 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی 123 گولڈ ، 99 سلور اور 65 برائونز میڈلز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سب آگے، پاکستان واپڈا بدستور 98 گولڈ ، 73 سلور اور54 برائونز میڈلز جیت کر دوسرے جبکہ پاکستان نیوی نیوی 19 ، گولڈ، 18 سلور اور 10 برونز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے،
خیبر پختونخوا ایک گولڈ دو سلور اور چودہ برائونز میڈلز کے ساتھ صوبوں میں سب سے آگے ،گزشتہ روز ایتھلیٹکس میں دو نئے نیشنل ریکارڈ بنے جس میں پہلا ریکارڈ پاکستان آرمی کی ماریہ مراطب نے ہیپطلان جبکہ دوسرا ریکارڈ واپڈا کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں بنایا ، گزشتہ روز ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں مردوں کے ہیمر تھرو میں آرمی کے محمد شکیل نے گولڈ میڈل ، واپڈا کے حبیب اﷲ اور اظہر عباس نے
بالترتیب سلور اور برائونز میڈل حاصل کیا ، جیولن تھرو میں واپڈا کے ارشد ندیم نے 83.65 تھرو کے ساتھ نیا نیشنل ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا ، دوسرے نمبر پر خیبرپختونخوا کے یاسر سلطان نے سلور میڈل اور آرمی کے عماد نے برائونز میڈل حاصل کیا ۔ 4×100 ریلے میں آرمی نے پہلی ، واپڈا نے دوسری اور خیبرپختونخوا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ خواتین کے ڈسکس تھرو میں واپڈا کے عتیہ اصغر نے گولڈ
، رمشاخان نے سلور اور آرمی کی مہوش نے برائونز میڈل حاصل کیا ۔ خواتین کے 4×100 ریلے میں واپڈا نے گولڈ میڈل ، آرمی نے سلور اور ایچ ای سی نے برائونز میڈل حاصل کیا ۔ پشاور اور صوبے کے دیگر شہروں میں جاری 33 ویں نیشنل گیمز میں آرمی کی 93 گولڈ، 72 سلور اور 43 برونز میڈلز کے ساتھ برتری
برقرار ہے، واپڈا 72 گولڈ، 58 سلور اور 48 برونز میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوی 12 ، گولڈ، پانچ سلور اور چھ برونز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بدھ کے روز آرمی اور واپڈا نے ایک ایک نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔ پہلا ریکارڈ آرمی کے عزیر الرحمن نے دو سو میٹر دوڑ 21.06 سیکنڈ میں طے کرتے ہوئے قائم کیاجبکہ دوسرا ریکارڈ خواتین دو میٹردوڑ میں واپڈا کی نجمہ پروین نے 23.86 سیکنڈ کے ساتھ قائم کیا۔
میراتھن ریس میں آرمی کے ندیم حسن نے مقررہ کلومیٹر فاصلہ دو گھنٹے، 24 منٹ اور دو سیکنڈ میں طے کرتے ہوئے پہلی، پنجاب کے نوشیروا عاشق نے دو گھنٹے 29 منٹ، دو سیکنڈ کے ساتھ دوسری جبکہ واپڈا کے شیر خان نے دو گھنٹے 36 منٹ اور ایک سیکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین 10 ہزار میٹر دوڑ میں واپڈا کی رابعہ عاشق نے پہلی، واپڈا کی فرحت بانو نے دوسری اور آرمی کی فارہا نے تیسری،
ڈسکس تھرو میں واپڈا کی عطیہ اصغر نے پہلی، واپڈا ہی کی ریشما خان نے دوسری، آرمی کی مہوش کریم نے تیسری، مرد ہائی جمپ میں واپڈا کے شیروز خان نے پہلی، پی اے ایف کے عظمت نعیم نے دوسری، واپڈا کے علی اشرف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خوتین دوسو میٹر دوڑ میں واپڈا کی نجمہ نے پہلی، واپڈ ہی کی صاحب آراء نے دوسری اور آرمی کی ایشا عمران نے تیسری، مرد ڈسکس تھرو میں پی اے ایف کے شمس
الحق نے پہلی، آرمی کے کمیر اللہ نے دوسری، واپڈا کے علی مہتاب نے تیسری، دو سو میٹر دوڑ میں آرمی کے عزیر الرحمن نے پہلی، آرمی ہی کے محبوب علی نے دوسری، واپڈا کے عمر سردار نے تیسری، تین ہزار میٹر دوڑ میں واپڈا کے ناصر علی نے پہلی،
آرمی کے نوید نے دوسری، آرمی ہی کے طارق محمود نے تیسری، خواتین 1500 میٹر دوڑ میں واپڈا کی رابعہ عاشق نے پہلی، آرمی کی ربیلہ فاروق نے دوسری اور واپڈا کی فرحت بانو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔