ایبٹ آباد( سپورٹس لنک رپورٹ)33ویں قومی کھیلوں کے جمناسٹک مقابلے ایبٹ آباد کے پی ٹی سکول میں اختتام پذیر جس میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے پہلی واپڈا نے دوسری اور پاکستان ریلویز نے تیسری پوزیشن حاصل کی
جبکہ واپڈا کے محمد افضل 72-55پوائنٹس حاصل کر کے مقابلوں کے بہترین جماسٹ قرار پائے ہیں ان مقابلوں میں دس ٹیموں آرمی ، واپڈا، ریلویز ، پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان، اسلام آباداور دیگر ٹیموں نے حصہ لیا، چمپئن شپ میں چھ ایونٹس میں میڈلز کے حصول کے لئے مقابلہ جاری ہے اور سعودی عرب
سے ایف آئی جے سے تعلق رکھنے والی جج ناصر ابراہےم چیف جمناسٹک جج کے طور پر شریک ہوئے ان کی معاونت خالد راٹھور، محمد فاروق، پرویز سلیمی، ندیم اختر، دلاور حسین، امےر احمد ، جاوید، خالد محمود، فرمورز مرتضیٰ، اتم یٰسین، تحصیل اصغر اسد عزیز جمع نے کی ۔ مقابلوں کی فلور کےٹگری میں آرمی کے
عنصر عباس نے سونے واپڈا کے محمد افضل نے چاندی اور آرمی کے ش شکیل حیدر نے کانسی کے تمغہ حاصل کیا ۔ والٹنگ ٹیبل کےڈگری میں واپڈا کے محمد افضل گولڈ، آرمی کے عنصر عباس سلور اور آرمی کے صدام برونز مےڈلز جتنے میں کامیاب رہے ۔ پوملےڈ ہارس کےٹگری مےں آرمی کے عنصر عباس پہلے،
واپڈا کے محمد افضل دوسرے اور آرمی کے سیف تےسرے نمبر پر رہتے ہوئے بالترتیب سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے جےتنے مےں کامےاب رہے اسی طرح ہائی بار مےں واپڈا کے یاسر پہلے اور واپڈا ہی کے محمد افضل دوسرے اور آرمی کے سیف تےسری نمبر پر رہے جبکہ پیرالل بار مےں آرمی کے عنصر عباس
پہلی واپڈا کے محمد افضل دوسری اور واپڈا ہی کے نواز تیسری پوزیشن کے ساتھ مےڈل لےنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ مقابلوں کے آخری ایونٹ رنگ میں آرمی کے تنویر اول آرمی کے سیف دوئم اور واپڈا کے نوازسوئم قرار پاتے ہوئے اپنی ٹیموں کےلئے سونے چاندی اور کانسی کے تمغے اپنے ستنوں پر سجانے میں سرخرو
رہے ہیں ۔ مجموعی طور پر آرمی 280پوائنٹ کے ساتھ پہلی واپڈا نے266پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور ریلویز نے204پوائنٹس کے ساتھ تےسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ ۔