33ویں نیشنل گیمز پشاور، پنجاب 49میڈلز جیت کر صوبوں میں پہلے نمبر پر رہا، میڈل ٹیبل پر 5ویں پوزیشن رہی
پنجاب نے1622پوائنٹس حاصل کرکے ایک گولڈ، 14سلور، 34برانز میڈلز جیتے،پنجاب اولمپک ایسوسی آیشن کے صدر عامر جان نے پنجاب کی ٹرافی وصول کی
پنجاب کے کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل تحسین ہے،صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی مبارکباد
پشاور ( سپورٹس لنک رپورٹ ) سپورٹس بورڈ پنجاب کا دستہ پشاور میں ہونے والی 33ویں نیشنل گیمز 2019ء میں 49میڈلز جیت کر صوبوں میں پہلے نمبر پر رہا ہے، تفصیلات کے مطابق 33ویں نیشنل گیمز پشاور اختتام پزیر ہوگئی ہیں، 33ویں نیشنل گیمز میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے دستے نے کل 49میڈلز جیت
کر 5ویں پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ پنجاب نے تمام صوبوں میں سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کا بھی اعزاز حاصل کیا ہے، پنجاب کے دستے نے1622پوائنٹس حاصل کرکے ایک گولڈ، 14سلور، 34برانز میڈلز جیتے
ہیں، میڈل ٹیبل میں سب سے زیادہ 380 میڈلز آرمی نے جیتے اور پہلی پوزیشن حاصل کی، واپڈا 320میڈلز کیساتھ دوسرے، ریلویز 104میڈلز کیساتھ تیسرے اور نیوی 67میڈلز کیساتھ چوتھے نمبر پر رہے،تقریب کے مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان تھے اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر عاطف خان اور
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹینٹ جنرل (ر) عارف حسن و دیگر بھی موجود تھے،پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عامر جان نے گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان سے پنجاب کی ٹرافی وصول کی، قیوم سٹیڈیم پشاور میں ہونے والی اختتامی تقریب میں پنجاب کے چیف ڈی مشن ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی تھے۔
صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے 33ویں نیشنل گیمز پشاور میں پنجاب کے کھلاڑیوں کو 49میڈلز جیتنے پر مبارکباد دی ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 33ویں نیشنل گیمز پشاور میں ملک
بھر سے کھلاڑی شریک تھے، نیشنل گیمز میں سخت مقابلے ہوئے ہیں جن میں پنجاب کے کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل تحسین ہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے بھی پنجاب کے دستے کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے
پنجاب کو صوبوں میں اول پوزیشن دلائی ہے، پنجاب کے کھلاڑیوں نے محبت اور جذبے سے مقابلوں میں حصہ لیا، انشاء اللہ مستقبل میں پنجاب کے کھلاڑی اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔