پی سی بی گورننگ بورڈ اجلا س 22نومبر کو طلب

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ کے چیئرمین احسان مانی نے گورننگ بورڈ کا اجلا س 22نومبر کو طلب کرلیاگیا ۔ جس میں صوبائی ایسوسی ایشن کے لیے ماڈل آئین کی منظوری سمیت اہم معاملا ت مشاورت ہوگی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ شرکا ء کو پاکستان سپرلیگ کے میچز دکھانے سے اچانک انکار کرنے والے بھارتی براڈکاسٹرز حکام کے خلاف ہرجانہ کیس سمیت اہم معاملات پر اعتماد میں بھی لیاجائے گی۔ گورننگ بورڈ اجلاس کا ایجنڈہ تیار کرکے بورڈ ممبران کو بھجوادیاگیاہے۔

تعارف: newseditor